اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ۔ ذرائع کے مطابق عراق کے صوبے الانبار کے گورنر احمد الزیابی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار کے ستّانوے فیصد علاقوں کو تکفیری دہشتگردوں کے وجود سے پاک کیا جاچکا ہے جبکہ دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسیز کی کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔ ایک عراقی ذریعے کا کہنا ہے کہ فلوجہ کے مشرق میں الموظفین پل کے قریب عراقی سیکیورٹی فورسیز اور داعش دہشتگرد گروہ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں انّیس افراد ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس ذریعے نے یہ بھی کہا ہے کہ فلوجہ کے علاقے میں دہشتگردوں کو بری طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں سے دہشتگردوں کا صفایا ہوگیا ہے اور باقی بچے دہشتگرد راہ فرار اختیار کرر ہے ہیں۔ ادھر جرف الصخر کے علاقے میں داعش دہشتگردوں نے اپنے ہی گروہ کے سولہ افراد کو ہلاک کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲